دنیا کی معمرترین مادہ پانڈا چل بسی

اس سال جنوری میں باسی کی 37ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔ جنوب مشرقی چین کے شہر فوڑو کے ایک چڑیا گھر کے مطابق دنیا کی معمر ترین مادہ پانڈا مر گئی ہے۔ 37 سالہ ’باسی‘ نامی یہ مادہ پانڈا اپنی نسل کے تمام پانڈاو¿ں سے زیادہ عمر رسیدہ تھی اس کی عمر انسانی اعتبار سے 100 برس کے برابر تھی۔ جائنٹ پانڈا کو چین کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ کئی عشروں کی کوششوں کے بعد اب ان کی نسل معدومی کا شکار نہیں ہے۔ باسی کا نام اس وادی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں سے یہ ملی تھی اور وہ چار پانچ سال کی عمر سے پانڈا کے ادارے میں مقیم تھی۔ سرکاری ٹیلی ویڑن نے جمعرات کو اس ادارے میں باسی کے اعزازمیں ہونے والی ماتمی تقریب براہِ راست نشر کی۔ فوڑو میں واقع پانڈا ریسرچ سینٹر کے ایک اہلکار نے کہا: ‘ہم دکھی دل سے اعلان کرتے ہیں کہ آج صبح آٹھ بج کر 50 منٹ پر باسی 37 برس کی عمر میں چل بسی ہے۔’

جواب چھوڑیں