دیہی معیشت کوفروغ دینے حکومت کی ممکنہ مساعی :کے سی آر

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراﺅ نے آج وٹرنری موبائیل کلینک ویانس کوجھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ان موبائیل کلینک ویان کے ذریعہ افزایش بھیڑیونٹوںکے مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔ 1962نمبرپرڈائل کرنے کے اندرون چندمنٹ موبائیل کلینک ویان متعلقہ مقام پہنچ جائے گی اوربھیڑبکریوں کاعلاج شروع کردیا جائے گا۔ ان ویانس کی لانچنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کہاکہ ان کی حکومت نے ریاست میں بھیڑبکریوں کی پرورش کاانقلابی واختراعی پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد گوشت کی دستیابی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مٹن کے اکسپورٹ میں اضافہ کرناہے۔ اس کے علاوہ دیہی معیشت کو فروغ دینا بھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومتوں کی عدم دلچسپی کے سبب ریاست کے 30لاکھ چرواہوں کومالی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔ ریاست میں 30لاکھ کے قریب چرواہے رہنے کے باوجود بکریوں کی افزائش پرکوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں ریاست کو یومیہ مویشیوں سے لدی 650 لاریاں منگوائی جارہی ہےں تاکہ گوشت کی طلب کوپورا کیا جاسکے ۔

جواب چھوڑیں