سندھو سیمی فائنل میں داخل، سمیر کو شکست

اولمپک اور عالمی چمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ پی وی سندھو نے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے جاپان کی میناتسو میتانی کو 19-21، 21-16، 10-21 سے شکست دےکر کوریا اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ۔ عالمی چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہی سندھو نے جاپانی کھلاڑی سے اپنا کوارٹر فائنل مقابلہ ایک گھنٹے 3 منٹ میں جیتا۔ عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی نے میتانی کے خلاف اب اپنا کیریر ریکارڈ 1-2 کرلیا۔ مےنس سنگلز کے اےک مقابلہ مےں سمےر ورما کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔سمےر ورما اچھی شروعات کے باوجود حرےف کھلاڑی پر قابو پانے مےں ناکام رہے جس کے باعث انہےں اہم مقابلہ مےں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔پی وی سندھونے اپنی حریف کو پہلے اورتیسرے سےٹ میں مسلسل دبائے رکھا اوراپنی طاقتورشاٹس کے ذرےعہ اسے سنبھلنے کاموقع نہےں دیا۔

جواب چھوڑیں