محمد عبدالقدیر کا انتقال‘نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی

سابق پولیس کانسٹیبل جناب محمد عبدالقدیر کا جمعہ کے دن انتقال ہوگیا ۔ محمد عبدالقدیر کو گذشتہ برس ہی 25 سال جےل کی سزاءکاٹنے کے بعد رہا کیا گیا تھا ۔ محمد عبدالقدیر کو پولیس عہدیدار اے سی پی ستیا کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔8 دسمبر1990 کو چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن میں ےہ واقعہ پیش آیا تھا۔اُس وقت حیدرآباد بدترین فرقہ وارانہ فسادات سے جوجھ رہا تھا ۔ ان فسادات میں 200 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے ۔ عدالت نے اے سی پی ستیا کے قتل کے کیس میں محمد عبدالقدیر کو عمر قید کی سزاءسنائی تھی۔ سماج کی مختلف تنظیموں کی جانب سے کی گئی مسلسل نمائندگیوں پر مثبت ردعمل دکھاتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے گذشتہ سال محمد عبدالقدیر کو رہا کردیا تھا۔ محمد عبدالقدیر کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں آج بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عقب درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سماج کے ذی اثر افراد ‘ سیاسی و سماجی قائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں