پاکستان ‘ تیسرے ٹی ٹیونٹی میں کامیابی کے ساتھ سیریزجیت لی

پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیونٹی جیت لی۔ اس کامیابی کوکرکٹ کے پنڈت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے نےک شگون قراردے رہے ہےں۔ ورلڈ الیون نے ٹاس جیت کرمیزبان پاکستان کوبیاٹنگ کے لئے مدعو کرتے ہوئے مقررہ اوورس میں4کھلاڑیوں کو183پر آوٹ کرنے کے بعد جوابی اننگز میں اس کے8کھلاڑی 150پر ڈھےرہوتے ہوئے شکست کھابیٹھے۔ فاتح ٹےم کی اننگز کا آغاز شاندار انداز میں ہوا۔ اوپنر فخر زماں27 کو رن آوٹ کردیاگیا۔ انہوںنے 25 گیندوں میںایک چھکا اور2 چوکے لگائے۔ اس وقت پہلی وکٹ کا اسکور61تھا۔ دوسرے اوپنراحمد شہزاد89 بھی رن آوٹ ہوگئے۔ انہوںنے جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے55گیندوں کا سامنا کرنے کے دوران 3 چھکے اور8 چوکے لگائے۔ ان کی دوسری وکٹ163پرگری۔ بابراعظم48 پرےرا کی گیندپر ڈوپلےسس کوکیاچ دے بےٹھے ان کی تیسری وکٹ175پرگری۔ عماد وسےم صفر پرےرا کی گیندپر پلےسس کے ہاتھوں کیاچ آوٹ ہوگئے۔ ان کی چوتھی وکٹ 182 پرگری۔ شعیب ملک17ناٹ آوٹ نے جارحانہ تیور دکھاتے ہوئے 7گیندوںکا سامنا کرنے کے دوران 2 بلند چھکے لگائے۔ کپتان سرفراز احمدکوئی رن بنائے بغیر ناٹ آوٹ رہے۔ ورلڈ الیون کی اننگز کا آغاز انتہائی ناقص انداز میں ہوا اس کی5وکٹیں 67کے مجموعی اسکورپر گرچکی تھےں۔ اوپنرتمےم اقبال 14کی پہلی وکٹ عثمان خان نے حاصل کی جب مجموعی اسکورصرف15 رن تھا۔ بین کٹنگ5 حسن علی کا شکار ہوگئے۔ ان کی دوسری وکٹ41پر گری۔دوسرے اوپنر ہاشم املا21 رن آوٹ کردےئے گئے۔ ان کی تیسری وکٹ41پر گری۔جارج بےلی 3عمادوسےم کا شکار ہوگئے ۔ان کی چوتھی وکٹ53پرگری۔ کپتان ڈوپلےسس13 رن آوٹ کردےئے گئے۔ ان کی پانچویں وکٹ67پرگری۔ پرےرا32 رئےس رومان کی گیندپر بابراعظم کوکیاچ دے بےٹھے انہوںنے تیز رفتار رن بنانے کے دوران 13 گیندوں میں3چھکے اور2چوکے لگائے۔ ان کی 6ویں وکٹ 126پرگری۔

جواب چھوڑیں