پجاریوں کو پے اسکیل : کے سی آر کا اعلان

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرنے آج ریاست کے مندروں کے پجاریوں (آرچکاس) اور منادر میں کام کرنے والے ملازمین کو نومبر سے پے اسکےل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پرگتی بھون میں آج ریاست کے تمام منادر کے پجاریوں کے اےک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ماہ نومبر سے پجاریوں اور منادر کے ملازمین کو پے اسکےل دے گی ۔ اس اجلاس میں مندروں کی مانیٹرنگ کے بشمول دیگر مسائل پر غور وخوض کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد تلنگانہ کے منادر میں بڑے پیمانے پر زیادتیاں ہوئی ہےں۔ پرگتی بھون میں منعقدہ مندر کے پجاریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تشکےل تلنگانہ سے قبل منادر کو ان کا مستحقہ مقام نہیں ملا۔ ان مندروں کی ترقی پر کوئی دلچسپی نہیں لی گئی ۔ جب علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا تب سے ہم نے مندروں کی ترقی پر بھر پور توجہ دینا شروع کیا ہے ۔ پجاریوں اور برہمنوں کی بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی اور ان کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے ان کے حل کی سعی کررہی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت‘ منصوبہ بند انداز میں یادادری (یادگیر گٹہ) ، ویملواڑہ، بھدراچلم اور دیگر علاقوں کے منادر کو فروغ دے ر ہی ہے۔ دھوپ دیپ پروگرام کے تحت پہلے 1805 مندروں میں فی مندر2,500 روپے کی مالی امداد دی جاتی تھی ۔ تشکےل تلنگانہ کے بعد حکومت نے ہر مندر کو دی جانےو الی مالی امداد میں6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے ۔اس طرح مزید 3ہزار مندروں کو ہر اےک مندر کے حساب سے ماہانہ6 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں