کے سی آر کی توہم پرستی سے ریاست پسماندہ ہوجائے گی:یوتھ کانگریس

پردیش یوتھ کانگریس صدرایم انیل کمار یادو کی قیادت میں جمخانہ گراﺅنڈ پر نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے خلاف ایک زبردست ریالی نکالی گئی یوتھ کانگریس نے بعدازاں دھرنا بھی منظم کیا۔ اس موقع پر انیل کمار یادو نے کہا کہ کے سی آر توہم پرستی کا شکار ہوکر سرکاری خزانہ کو تباہ کررہے ہیں ریاست کو ٹی آرایس حکومت پسماندگی کی طرف لے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 600 دن سے سکریٹریٹ سے فراری اختیار کرنے والے کے سی آر کو نئے سکریٹریٹ کی تعمیر آخر کیاضرورت ہے۔جبکہ موجودہ سکریٹریٹ کو کے سی آر سنسان سکریٹریٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد سکریٹریٹ نصف خالی پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہم پرستی سے چیف منسٹر کے سی آر نے نیاپرگتی بھون تعمیر کرتے ہوئے کروڑہا روپے خرچ کرڈالے۔ گاڑیوں کی خریدی پر کروڑہا روپے خرچ ہوئے۔ کے سی آر ریاست کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔ جمخانہ گراﺅنڈ نئی نسل کے لئے جہاں اسپورٹس کی تربیت دی جاتی ہے۔ شہری چہل قدمی کرتے ہیں۔ گنجام مقام پر سکریٹریٹ کس طرح تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ موجودہ سکریٹریٹ حیدرآباد وسکندرآباد کے دامن میں کھلے مقام پر ہے۔

جواب چھوڑیں