ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سیٹیلائٹ تصویریں جاری کیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج اور بدھسٹ دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار تیرانا حسن نے کہا کہ ایسے ناقابل انکار شواہد اور ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ میانمار کی فوج اور سیکوریٹی اہلکاروں نے راخین صوبہ کے کچھ علاقوں کو نذر آتش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیا جانے والا یہ اقدام ہے۔ وہیں، دوسری طرف، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی ایسی تصویریں نشر کی ہیں جن سے روہنگیا عوام کے دیہاتوں کو نذر آتش کرنے کے میانمار کی فوج کے انسانیت دشمن اقدام کا پتہ چلتا ہے۔ سیٹیلائٹ سے حاصل ان تصویروں میں صاف طورپر دکھاےا گےا ہے کہ کس طرح میانمار کی دہشت گرد فوج اور بدھسٹ، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ جرائم انجام دے رہے ہیں۔ میانمار کی جمہوری حکومت اور فوج راخین میں عالمی امدادی ایجنسیوں کو متاثرین تک رسائی دینے سے روک رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں