بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے سبب کوچ نہیں بن سکا:سہواگ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق دھماکو اوپنر وےریندر سہواگ نے کہاکہ کرکٹ بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث میری جگہ روی شاستری کو کوچ بنایا گیا اور اس کے ذمہ دار ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی ہیں۔ میڈیا کے مطابق سابق اوپنر سہواگ نے کہاکہ کبھی بھی ہندوستانی ٹیم کا کوچ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن کرکٹ ٹیم کے قائم مقام سکریٹری امیتابھ چودھری اور جی ایم سریدھر ا±ن کے پاس آئے اور انہیں قومی ٹیم کا کوچ بننے کی پےشکش کے بارے میں سوچنے کو کہا جس پر کوچنگ کے عہدے کےلئے درخواست دی۔ سہواگ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کی کوچنگ کا امیدوار بننے کےلئے ویراٹ کوہلی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے مجھے درخواست دینے کےلئے کہا تو میں نے درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔ سہواگ نے مزےد کہاکہ اگر ذاتی رائے پوچھی جائے تو مجھے اس عہدے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی لیکن لوگوں کی جانب سے بارہا درخواست جمع کرانے کے مطالبہ پر پر انہوں نے ٹیم کی کوچنگ کےلئے درخواست جمع کرائی تھی۔

جواب چھوڑیں