رام مندر کی تعمیر کیلئے سیا سی جماعتیں پارلیمنٹ میں تحریک پیش کریں: وی ایچ پی

 وشوا ہندوپریشد(وی ایچ پی) نے آج تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں تحریک پیش کرےں۔ رام جنم بھومی تحریک‘ ایک نشاة ثانیہ موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سوامی راگھوانند نے کہا کہ رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کا مسئلہ عدلیہ اور اداروں پر نہیں چھوڑا جانا چاہئے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ وہ متحد ہوں اور مندر کے حصول کے مطالبہ پر جلد سے جلد پارلیمنٹ میں تحریک پیش کریں۔ راگھوانند نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے سے ملک میں نیا ضمیر جاگے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ رام مندر کی تعمیر میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ وشواہندوپریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندرجین نے کہا کہ اس سمت میں ایک طویل تحریک چلائی جارہی ہے جو اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ مندرتعمیر نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال تک ہم ضرور مندر تعمیر کریں گے۔

جواب چھوڑیں