شمالی کوریا اپنا نیوکلیر پروگرام مکمل کرے گا

 شمالی کوریا کے قائد کِم جونگ اُن نے کہاہے کہ ان کا ملک فوجی طاقت میں امریکہ کی برابری کا اپنا نشانہ مکمل کرنے کے قریب ہے جبکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے انتہائی ”اشتعال انگیز“ بیالسٹک تجربہ کی سخت مذمت کی ہے۔ کے سی این اے کے بموجب کِم نے بیالسٹک تجربہ پر بے حد اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنا نیوکلیر ہتھیاروں کاپروگرام پورا کرنے کا عہد کیا۔ کِم نے یہ بھی کہا کہ ان کے ملک نے لامحدود بین الاقوامی تحدیدات کے باوجود اپنی نیوکلیر ہتھیار فورس لگ بھگ مکمل کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ایسی نیوکلیر صلاحیت حاصل کرے گاکہ امریکہ اس کا جواب نہیں دے پائے گا۔

جواب چھوڑیں