معروف امریکی اداکار ہیری ڈین اسٹینٹن کا انتقال

لاس اینجلس۔ پردہ پر غمزدہ یا دیگرمختلف کردار ادا کرنے کے لئے ڈائرکٹروں کے پسندیدہ اداکار رہے ہیری ڈین اسٹینٹن کا کل یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 91برس کے تھے۔ ان کے ایجنٹ جان کیلی نے آج یہ اطلاع دی۔ اپنے بے پرواہ انداز اور انوکھے رویہ سے ہیری اسٹینٹن ناظرین کے پسندیدہ اداکار تھے۔ انہوں نے تقریباََ 70فلموں اور ’ریپو مین‘، پیرس، ٹکساس اور ہال ہی میں ڈیوڈ لنچ کے ٹی وی شو’ٹوین پکس‘ کے نئے ایڈیشن میں کام کیا ہے۔
کیلی نے بتایا کہ اسٹینٹن کا یہاں سیڈارس سینائی اسپتال میں انتقال ہوا۔اسٹینٹن فلم ’لکی‘ میں آخری کردار ادا کیا ہے۔ اسٹینٹن کے ساٹھ سالہ کیریر کے دوران ان کا ہر فلم میں نہ صرف بڑا کردار ہوتا تھا بلکہ وہ مثبت بھی ہوا کرتا تھا۔ ساتھ ہی وہ فلم میں ایک خصوصی مزہ بھی جوڑ دیتے تھے۔ کبھی کبھی اپنے چھوٹے کرداروں میں بہت کم بولتے ہوئے لیکن لمبے ، چنچل چہرے کے ساتھ بے ترتیب بال اور غمزدہ آنکھوں کے ذریعہ اسٹینٹن نے مضبوط موجودگی درج کرائی۔

جواب چھوڑیں