گاڑی مالکین ایندھن کے لئے رقم اداکرسکتے ہیں:الفونس

ایندھن کی قےمتوںمیںاضافہ کی مدافعت کرتے ہوئے مرکزی وزیر کے جے الفونس نے آج کہاکہ گاڑی مالکین وہ لوگ ہےں جوبھوکے نہےں ہےں اورپٹرول کی( زیادہ) قےمت ادا کرنے کے متحمل ہوسکتے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ ٹےکس کامقصد انفراسٹرکچر پراجکٹس کےلئے وسائل اکٹھا کرناہے۔الفونس نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ جوبھی رقم وصول کی جاتی ہے ‘ وہ غرےبوںکے لئے جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے ےہ فےصلہ دانستہ کیاگیاہے ۔ وہ بی جے پی کے ریاستی دفتر کا دورہ کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ مرکزی وزیرسیاحت کی حیثیت سے جائزہ لےنے کے بعد ےہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ ایسے لوگوں سے ٹےکس لے رہے ہےں جواداکرنے کی طاقت رکھتے ہےں ۔ وہ اپنی کاروں اوربائےک کے لئے پٹرول خریدتے ہےں۔ ہم پٹرولےم پراڈکٹس پر ٹےکس عائد کررہے ہےں تاکہ ملک کے غریب وقار کے ساتھ زندگی گذاریں۔ فنڈس ‘ غریبوں کے لئے مکانات اوربیت الخلاءکی تعمیرمیں استعمال کئے جارہے ہےں ۔ ےہ بتائے جانے پر کہ یوپی اے حکومت میں بی جے پی نے ایندھن کی قےمتوں میںاضافہ کی مخالفت کی تھی‘ الفونس نے کہاکہ حکومت غریب اور پچھڑے ہوئے افراد کے لئے رقم استعمال کررہی ہے۔ ہمارامقصد سیدھا سادہ ہے۔ ہم پچھڑے ہوئے افراد سے بھی کمتروں کی بہبود کے لئے ےہاں ہےں۔مکانات‘ بیت الخلاءاورہر موضع کے لئے برقی کے لئے بھاری رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں