ہند۔ پاک جنگ کے ہیرو ہندوستانی فضائیہ کے مارشل اَرجن سنگھ چل بسے

  مارشل ارجن سنگھ نہےں رہے۔ آج رات ایک ہاسپٹل میںانہوںنے آخری سانس لی۔ قلب پر حملہ کے بعد آج صبح تشویشناک حالت میںانہےں آرمی کے آرآر ہاسپٹل میںداخل کرایاگیا تھا ۔ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیردفاع نرملا سےتا رامن نے ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ مارشل ارجن سنگھ‘پاکستان کے صوبہ پنجاب میںلائل پورمیں 1919 کو پےدا ہوئے ۔98سالہ مارشل کوپدماو بھوشن اورڈی ایف سی ایوارڈ سے نوازاگیاتھا۔ 2002میں یوم جمہورےہ کے موقع پر ان کوہندوستانی فضائےہ کی جانب سے مارشل کا اعزاز دیاگیا۔ 1964 تا 1969 ارجن سنگھ نے فضائےہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی۔پی ٹی آئی کے بموجب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج مارشل ارجن سنگھ کی موت پر اظہارتعزیت کیا ہے۔ 1965ءکی ہند۔پاک جنگ میں انہوں نے فوج کی قیادت کی تھی اور قوم ان کی مشکور ہے۔ 98 سالہ ارجن سنگھ نے 1965ءمیں ہندوستانی فضائیہ کی قیادت کی تھی۔ ان کا آج دیہانت ہوگیا۔ مارشل ارجن سنگھ دوسری عالمی جنگ کے بھی ہیرو تھے۔ کووندنے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں یہ بات بتائی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی مارشل ارجن سنگھ کی موت پر اظہارافسوس کیا ہے اور کہا کہ 1965ءکی ہند۔پاک جنگ میں ان کی زبردست قیادت کو ہندوستان کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس وقت نمایاں کاروائی کی تھی۔

جواب چھوڑیں