سی بی آئی کی درخواست پر9خصوصی ویاپم عدالتیں مسدود

ویاپم کیسس کی سماعت کرنے والی 9سی بی آئی عدالتوں کو مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے ایجنسی کی درخواست پر مسدود کردیا ہے جبکہ ایجنسی اس بات کی خواہاں ہے کہ ان کیسس کو قانونی کارروائی کی سخت گیر جانچ پڑتال کیلئے دیگر خصوصی عدالتوں کو منتقل کےا جائے۔ ہائیکورٹ نے ویاپم اسکام کےسس کی سماعت کیلئے 22خصوصی عدالتیں قائم کیاتھا۔ تاہم قبل ازےں ان میں سے4کو بند کردےاگےا۔ دےگر 18کے منجملہ 9عدالتیں بھوپال‘ گوالیا‘ جبلپور اور اندور مےں تھے۔ ضلع ریوا ‘ دامو‘ ساگر‘ بالاگھاٹ‘مورینا‘چھترپور‘گنا‘بہند اور کھنڈا مےں علی الترتیب اےک اےک عدالت تھی۔ ان 9 اضلاع کی عدالتوں کو سی بی آئی کی درخوست پر مسدود کردےاگےا۔ان کے 38کےسس کو بھوپال ‘ گوالےا‘جبلپور او راندور کی خصوصی ویاپم عدالتوں کو منتقل کےا جائے گا۔

جواب چھوڑیں