ڈیرہ کیس ، مزید 2گرفتاریاں.ہنی پریت کی تلاش جاری

ہریانہ پولیس نے پنچکلہ میں 25اگست کے پُرتشدد واقعات کے سلسلہ میں 2 تازہ گرفتاریاں کی ہیں۔ ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی لے پالک بیٹی ہنی پریت انساں اور ڈیرہ ترجمان آدتیہ انساں کا پتہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں جن کے خلاف لک آو¿ٹ نوٹس جاری ہوچکی ہے۔ ڈیرہ کے ایک عہدیدار پردیپ گوئل انساں کو ریاستی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے آج اُدے پور(راجستھان) سے گرفتارکیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ آدتیہ انساں کے بھائی پرکاش دت وکی کو آج موہالی سے پکڑا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس پنچکلہ منبیرسنگھ نے یہ بات بتائی۔ وجئے نامی ایک اور شخص کو پنجور سے کل گرفتارکیاگیاتھا۔ ان میڈیا اطلاعات کے بارے میں پوچھنے پر کہ پردیپ گوئل نے ایس آئی ٹی کو بتایاہے کہ ہنی پریت، نیپال فرارہوچکی ہے ڈی سی پی منبیر نے کہا کہ ان میں کوئی سچائی نہیں۔ یہ بے بنیاد ہیں۔ ہریانہ پولیس نے خودساختہ بھگوان گرمیت رام رحیم سنگھ کی رازدار ہنی پریت کی تلاش میں ایک ٹیم یوپی کے لکھیم پور کھیری بھیجی تھی۔ یہ ضلع نیپال کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ نیپال کی سرحد کے قریب تمام پولیس تھانوں میں ہنی پریت کی تصویر لگادی گئی ہے۔ ہنی پریت خود کو ’پاپا کی فرشتہ‘ کہاکرتی تھی۔

جواب چھوڑیں