اسلام آباد میں پاکستانی وکلا ء اور دانشوروں کا احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد– – – –  پاکستانی وکلاء ، دانشوروں اور عوام کے جم غفیر نے جمعرات کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یمن میں مسلح لڑائی اور بچوں سے متعلق مغالطہ آمیز معلومات پر مشتمل اقوام متحدہ کی رپورٹ کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے کھڑے ہو کر گمراہ کن، غیر معتبر اور حقائق سے عاری قرار دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں متعین پاکستانی سفیر کے نام اپنے پیغام میں مطالبہ کیا کہ وہ ٹھوس حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کروائیں۔ اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر مجاہد جیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہنے اپنی رپورٹ میں حوثیوں کے اوپر گھناؤنے جرائم کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے اور سارازور عرب اتحاد پر ملامت کیلئے صرف کر دیا ہے جبکہ پورا جہاں جانتا ہے کہ سعودی عرب ، مسلم اقوام خصوصاً یمنی عوام سے انسانیت نواز برتاؤ کرتا ہے۔ وہ اپنی زیر قیادت عرب اتحاد کے توسط سے یمنی عوام کو دہشت گرد حوثیوں کے قتل عام سے بچانے کیلئے تن ، من ،دھن کی قربانیاں دے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں