انوشکا پر”چوری“ کا الزام

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فیشن ڈیزائنر بننے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔ انوشکا سے متعلق خبروں کے مطابق ایک چائنیز کمپنی نے انوشکا شرما پر اپنے کپڑوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے جو ڈیزائن پیش کئے ہیں وہ سب کے سب ان کی کمپنی سے کاپی کئے گئے ہیں جو آن لائن دستیاب ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انوشکا اپنی شہرت کا استعمال کررہی ہیں۔ ان کی ڈیزائننگ ٹیم کی جانب سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے کہاگیاہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں انوشکا شرما نے اپنا ذاتی ‘ نش’ نامی فیشن ڈیزائن برانڈ کچھ دنوں قبل ہی متعارف کروایاہے۔

جواب چھوڑیں