بجلی نہ ہونے پر سیلون والے کی انوکھی ترکیب

ناسک۔۔۔۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں سبھی کاروبار متاثر ہورہے ہیں وہیں ناسک ضلع کے سٹانہ میں ایک ہیئر کٹنگ سیلون والے نے بجلی چلےجانےسےپریشان ہونے کے بجائے اپنا کاروبار جاری رکھنے کیلئے انوکھی ترکیب نکال لی۔اس نے اپنے سر پر ایک ٹارچ باندھ لیا جس کی روشنی گاہک کے سر اور جسم پر پڑتی ہے ۔اس روشنی میں وہ آسانی سے بال کاٹتا اور شیونگ بناتاہے۔بجلی کی آنکھومچولی کی پرواہ کئے بغیر اپنی مدد آپ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کو مات دیدی۔

جواب چھوڑیں