جیو دیوالی دھن دھنادھن آفر 100 فیصد رقم واپسی کی پیشکش

ریلائنس جیو نے ایک نیا جیو دیوالی دھن دھنادھن آفر کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعہ صارفین کو 399 روپے کا ری چارج کرانے پر 100 فیصد رقم واپس کردی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہپیشکش کی مدت (12 تا 18 اکتوبر) کے دوران 399 روپے کا ری چارج کرانے والے تمام جیو صارفین 100 فیصد کیش بیاک (رقم واپسی) کے حقدار ہوں گے۔ انہیں 50 روپے کے 8 ووچرس کی شکل میں رقم واپس کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان ووچرس کو مستقبل میں 309 اور اس سے زائد کے ری چارجس کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی ذرائع نے یہ بھی اشارہ دیا کہ 19 اکتوبر کے بعد ٹیرف شرحوں پر نظرثانی ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں