حماس اور فتح میں سیاسی مفاہمت

مغربی کنارے  کی حکمران فلسطینی اتھارٹی کی جماعت الفتح اور غزہ انتظامیہ کی تنظیم حماس کے درمیان 10سال بعد مصالحت کا معاہدہ طے پاگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ کی  سخت حریف جماعتوں کے مابین دیرنہ تنازعات پر  کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔حماس اور الفتح کے مرکزی قائدین مصالحاتی عمل کے لیے 10اکتوبر سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود تھے۔حماس کے سربراہ اسماعیل حانیہ نے الفتح کے ساتھ ہونے والی صلح کی تصدیق کردی ہے تاہم تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو  نیوزکانفرنس میں معاہدے کی تفصیلات سے باقاعدہ طور پرآگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں