سری سیلم پراجکٹ کے 2 دروازوں سے فاضل پانی کا اخراج

آبگیر علاقوں میں حالےہ شدید بارش سے سری سےلم پراجکٹ تقریباً لبریز ہوگیا ۔ عہدیدار ڈیم کے 2 دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے 50ہزار کیوزکس فاضل پانی کو ندی میں خارج کررہے ہےں۔ سری سےلم سے چھوڑے جانے والا پانی اندرون24گھنٹے ناگرجنا ساگر میں داخل ہوگا ۔ عہدیداروں کے بموجب سری سےلم پراجکٹ میں اےک لاکھ40ہزار کیوزکس سے زائد پانی داخل ہورہا ہے ۔ ڈیم کی سطح آب884.5 فٹ درج کی گئی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح آب885 فٹ ہے ۔ محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ ممکن ہے کہ مزید دروازے کھولتے ہوئے84 ہزار کیوزکس پانی خارج کیا جائے گا ۔ ابتدا میں پاور ہاوز چیانلوں کےلئے پانی چھوڑا گیا ۔ اگر پراجکٹ میں پانی کا بہا¶، چھوڑے جانے والے پانی سے زایادہ ہو، تو پھر عہدیداروں کے پاس مزید دروازے کھولتے ہوئے فاضل پانی کے اخراج کے سوا کوئی متبادل نہیں رہے گا ۔ تین سال کے بعد سری سےلم پراجکٹ لبریز ہوا ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس پراجکٹ سے خارج کئے جانے والا فاضل پانی ناگر جنا ساگر میں داخل ہوگا۔ ناگر جنا ساگر کی سطح آب بہت کم ہے ۔ جس کی وجہ سے اس سال آبپاشی کےلئے ساگر کے دائیں اوربائیں کنالوں میں پانی نہیں چھوڑا جاسکا ۔ ناگر جنا ساگر کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے جبکہ آج اس کی سطح آب582.2 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں