سڑکوں اورعوامی مقامات پر آتشبازی پرامتناع

 سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندرریڈی نے آج روشنی کے تہوار دیوالی کے دوران 17 اکتوبر کی صبح 6بجے سے 20 اکتوبر کی صبح 6بجے تک سڑکوں اورعوامی مقامات پر پٹاخے جلانے اور آتشبازی کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر مہیندرریڈی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں رات 10 بجے تا صبح 6بجے کے دوران عام سڑکوں اورعوامی مقامات پر زیادہ آوازکے پٹاخوں کوجلانا ممنوع قرار دیاگیا ہے۔ 10بجے شب تا6بجے صبح کے دوران پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ آواز کی شدت (ڈی سی بل )کے اندر ہی پٹاخے جلانے ‘ڈرم اوردیگر موسیقی کے آلات بجانے کی اجازت رہے گی۔

جواب چھوڑیں