لڑکیوں میں اعتماد کا احساس پیدا کرنا انتہائی اہم: پرینکاچوپڑہ

 بالی ووڈ اداکار پرینکا چوپڑہ نے انہیں اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کے لائق بنانے کے لئے اپنی والدہ مدھو چوپڑہ سے اظہارتشکر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی لڑکیوں میں اعتماد کا احساس پیدا کریں۔ 35 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر پیش کی اور اس کے ساتھ ایک جذباتی واثرانگیز پیام تحریر کیا۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ میری والدہ میری ”گرل ہیرو“ ہیں۔ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہیں جو ایک چھوٹے سے ٹاو¿ن سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر تلاش کرنے اپنے گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی تھیں۔ وہ مسلح افواج میں ڈاکٹر تھیں اور ان کے پاس 8 مختلف میڈیکل ڈگریاں ہیں وہ ایک سند یافتہ پائلٹ بھی ہیں اور 9 زبانوں میں گفتگو کرسکتی ہیں۔ وہ ایک حیرت انگیز ماں، بیٹی، بہن، بیوی اور تجارتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے ہی مجھے سکھایاکہ میں کچھ بھی بن سکتی ہوں اور جو چاہے کرسکتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ میری گرل ہیرو ہیں۔ اپنے اطراف واکناف کی لڑکیوں میں اعتماد کا احساس پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔ پرینکا نے بین الاقوامی یوم برائے کمسن لڑکیاں مناتے ہوئے یہ پیام تحریر کیا۔

جواب چھوڑیں