”پدماوتی“کا پہلا ٹریلرآتے ہی مقبول

بالی وڈ کی نئی فلم ‘ پدماوتی’ کے کئی پوسٹر منظرعام پر آنے کے بعد فلم کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیااور بے حد مقبول ہورہاہے۔ 3 منٹ دورانئے کے اس ٹریلر کی وڈیو میں مہا رانی کا شاہانہ انداز سامنے آیاہے جبکہ شاہد کپور اور دیپکا پڈوکون کے خوبصورت انداز کےساتھ رنویر سنگھ کا جلالی اور ظالمانہ اندازدکھایاگیاہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کی کہانی کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیاگیاہے دیپکا پڈوکون،شاہد کپور اور رنویر سنگھ فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔یہ فلم ہندوستانی سینما کی ایک بہترین اور مہنگے بجٹ کی فلم ہے توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم باکس آفس کی ایک کامیاب فلم ثابت ہوگی۔یہ اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں