چیف منسٹر دہلی کجریوال کی کارکا سرقہ: ایف آئی آر درج

 چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے زیراستعمال رہنے والی ایک گاڑی کا آج یہاں سرقہ کرلیا گیا۔ نیلے رنگ کی ویگن آر کار جو عام آدمی پارٹی کے نام پر رجسٹر ہے ‘ فی الحال میڈیا کوآرڈینیٹر وندنا سنگھ کے زیراستعمال تھی۔ دہلی سکریٹریٹ کی گیٹ نمبر 3 کے باہر سے اس کا سرقہ کرلیا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ پارٹی کے ایک حامی نے کجریوال کو یہ گاڑی تحفہ میں دی تھی۔ چیف منسٹر فی الحال سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں