کیلی فورنیا: آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواوں اور خشک موسم کے باعث آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔کیلی فورنیا کے محکمہ¿ جنگلات کے مطابق ریاست کی مختلف کاو?نٹیز میں 22 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جب کہ سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔آگ سے اب تک ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر جنگلات اور گھاس کے میدان جل کر خاکستر ہوچکے ہیں جب کہ کئی قصبے اور آبادیاں بھی مکمل طور پر جل گئی ہیں۔حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں آٹھ ہزار فائر فائٹرز اور دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں جب کہ 124 ہوائی جہاز بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں۔کیلی فورنیا کی پڑوسی ریاستوں اوریگن اور نیواڈا کے علاوہ نزدیکی ریاست واشنگٹن سے بھی آگ بجھانے والے عملے کے ایک ہزار اہلکار کیلی فورنیا طلب کرلیے گئے ہیں۔کیلی فورنیا کے گورنر نے آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی آٹھ کاو?نٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔آگ سے متاثرہ کئی علاقوں کے رہائشیوں کو لازمی انخلا کا حکم دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں