ایوانکا ٹرمپ کا شہر کی ویسٹن ہوٹل میں قیام متوقع

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر اور وائٹ ہاوز کی ایڈوائزر ایوانکا ٹرمپ، 2روزہ دورہ حیدرآباد کے دوران ویسٹن ہوٹل میں قیام کریں گی ۔ عالمی انٹر پرنری شپ سمٹ میں شرکت کےلئے وہ آئندہ ماہ نومبر میں شہر آرہی ہےں۔28 نومبر کو سمٹ کی افتتاحی سیشن میں ایوانکاٹرمپ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ شرکت کریں گی ۔ حکومت تلنگانہ کے اعلیٰ عہدیدار نے ےہ بات بتائی ۔ ایوانکا ٹرمپ، دوسرے دن چند سیشن میں بھی شرکت کریں گی ۔ ویسٹن ہوٹل ، مادھا پور میں رہیجا آئی ٹی پارک میں واقع ہے ۔ ےہ لکژری ہوٹل ہے ۔ ےہ ہوٹل ‘ حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی ) سے3.5 کےلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے ۔ اس سنٹر میں 2روزہ سمٹ منعقد ہوگی ۔ قبل ازیں ےہ اطلاعات تھیں کہ ایوانکا ٹرمپ تاج فلک نما میں قیام کریں گی جو پرانے شہر میں واقع ہے تاہم سےکورٹی اور طوےل فاصلہ کے سبب تاج فلک نما میں ان کو ٹھہرانے کا فیصلہ تبدےل کردیا گیا۔ سکریٹری انڈسٹریز و کامرس حکومت تلنگانہ جیش رنجن نے آج ےہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس دو روزہ سمٹ کی میزبانی پر8 کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔ اس تخمینہ مصارف میں سمٹ کے آس پاس کے علاقوں کو خوبصورت بنانے کا خرچ شامل نہیں ہے ۔ راستوں کو خوبصورت بنانے کا کام جی ایچ ایم سی انجام دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، سمٹ کے مندوبین کے اعزاز میں قلعہ گولکنڈہ میں ڈنر (عشائےہ) کا اہتمام کرے گی ۔

جواب چھوڑیں