تلنگانہ اسمبلی سیشن کا 23 اکتوبر سے آغاز متوقع

وزیر اسمبلی اموراور آبپاشی ٹی ہریش راو نے کہا کہ اسمبلی کے آنے والے سیشن میں8 سے زائد بلز متعارف کرائے جائیں گے ۔ ان بلز میں قاضیوں اور بیرونی شہریوں سے مقامی لڑکیوں سے شادیوں کو کنٹرول کرنے کا بل بھی شامل ہے ۔ توقع ہے کہ آنے والے اسمبلی سیشن میں ان بلز کو متعارف کرایا جائے گا ۔ ٹی ہریش راو نے بتایا کہ پی ڈی اےکٹ اور انسداد قمار بازی قانون میں ترامیم کے بلز بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے ۔ سکریٹریٹ میں آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹی ہریش راو نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی کا سیشن23یا25اکتوبر سے شروع ہوگا ۔ تاہم سیشن کے آغاز کی قطعی تاریخ کا اعلان چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کریں گے ۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر اندرون2تا3 یوم اسمبلی سیشن کے آغاز کی قطعی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ سیشن4یا 5یوم چلے گا ۔ اگر اپوزیشن، سیشن میں توسیع کا مطالبہ کریں گے تو حکومت ، ان کے مطالبہ پر غور کرنے کےلئے تیار ہے ۔ تاہم اس کےلئے اپوزیشن کو عوامی مسائل پر بحث کےلئے آگے آنا ہوگا ۔

جواب چھوڑیں