سعودی خواتین کی توہین مہنگی پڑگئی

لندن۔۔۔۔میلکس ہیم دیہی کونسل کے رکن نے فیس بک پر سعودی خواتین کے خلاف توہین آمیز پیغام نشر کرکے برطانیہ کے سرکاری اور عوامی حلقوں کو اپنا دشمن بنالیا۔اہانت آمیز پیغام پر عوامی اور سرکاری حلقوں میں غیض و غضب کی لہر دوڑ گئی۔ ہر ایک نے دیہی کونسل کے رکن کو سخت سست کہا جس پروہ فیس بک سے اپنا پیغام واپس لینے اور مسلم خواتین سے ان کی توہین پر معذرت کیلئے مجبور ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی مذکورہ رکن مسلم معاشرے کی توہین کا مرتکب ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں