فلسطینی عوام کی سپورٹ پر محمود عباس کا شاہ سلمان کے لیے اظہارِ تشکّر

فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں قاہرہ میں فتح اور حماس تنظیموں کے درمیان طے پانے والے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے فلسطینی صدر کو اس معاہدے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے باور کرایا کہ وحدت ہی وہ بنیادی راستہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی حکومت اپنے عوام کی خدمت انجام دینے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ سعودی فرماں روا نے اس کامیابی کے حصول کے واسطے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے سپورٹ پر خادم حرمین شریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

فسلطینی تنظیموں حماس اور فتح نے سرکاری طور پر جمعرات کے روز قاہرہ میں مصالحت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر مصری انٹیلی جنس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل خالد فوزی بھی موجود تھے۔

دونوں تنظیمیں اس امر پر متفتق ہو گئی ہیں کہ یکم دسمبر سے غزہ پٹی کا تمام انتظامی کنٹرول فلسطین کی قومی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں