فلم سیکرٹ سوپراسٹار‘ دنگل کی طرح مقبول ہوگی :عامرپرامید

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے کہاکہ ان کی آنے والی فلم سیکرٹ سوپر اسٹار(Secret Superstar) بھی دنگل کی طرح مقبول ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ےہ فلم کی کہانی کا مرکزی کردار اےک کم عمر15سال کی لڑکی پر ہے جو گلوکارا بننا چاہتی ہے اس لڑکی والد اس کے گلوکارا بننے کی مخالفت کرتے ہے جبکہ والدہ اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہےں۔ عامر خان آج سیکرٹ سوپر اسٹار(Secret Superstar) کی تشہےر کےلئے حےدرآباد آئے ہوئے تھے۔ انہوںنے پرےس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زائرہ نسےم اس فلم میں 15سال سے کم عمر لڑکی کا رول نبھارہی ہےں جبکہ وہ مےوزک ڈائرکٹر شکتی کمار کی حےثےت سے رول کررہے ہےں۔ انہےں امےد ہے کہ اس فلم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ےہ فلم عوام کے توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوںنے کہاکہ والدےن کو ہمےشہ لڑکے کے ساتھ لڑکی کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ اس فلم کو ہندوستانی زبان میں تےار کےا گےا۔ اس میں اردو اور ہندی لفظوں کی آمیزیش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ ہمےشہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہےں۔ اس موقع پر سکرےٹ سوپر اسٹار کی اداکارہ زائرہ نسےم بھی موجود تھےں۔

جواب چھوڑیں