ملازمت دلانے کا جھانسہ‘ ملزم نئی دہلی میں گرفتار

سائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے مقامی اخبارات میں نوجوانوں کو ملازمتیں دلانے کے اشتہارات دے کر ان سے ہزاروں روپے ہڑپنے والے ملزم 32 سالہ دیپک متوطن نئی دہلی کو گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا۔ ڈی سی پی سی سی ایس اویناش موہنتی نے بتایا کہ 8 اگست 2017ءکو شاہین نگر حیدرآباد کے 18 سالہ سید تاج الدین نے شکایت درج کروائی تھی کہ انہوں نے ایک مقامی انگریزی اخباری میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں اسٹورکیپر، فلور انچارج اور اسسٹنٹ منیجر کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے اپنے 2 فون نمبرات شائع کئے تھے جس کے بعد واٹس اپ پر ان کے سرٹیفکیٹس طلب کئے۔ بعد ازاں ایک خاتون نیہا ورما نے مذکورہ جائیداد کے لئے ابتداءمیں 2400 روپے ڈپازٹ طلب کئے۔ اس طرح مختلف بہانے بنا کر 47,400 روپے وصول کئے گئے۔ جس پر انہوں نے پریتی نامی خاتون سے ربط پیدا کیا تو اس نے بتایا کہ انہیں ایگزیکٹیو ڈریس، لیاپ ٹاپ، فون، چیک بک، معاہدہ کا لیٹر، ڈیبٹ کارڈ وغیرہ دیں گے لیکن کسی نے ان سے ربط پیدا نہیں کیا۔ جس کے بعد محسوس ہوا انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔ سی سی ایس کی ٹیم نے ایک مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرکے جیل ریمانڈ کردیا۔ انسپکٹر پی روی کرن نے یہ کارروائی انجام دی۔

جواب چھوڑیں