کنٹراکٹ میریج کی کوشش‘ عمانی باشندے کےخلاف مقدمہ درج

فلک نما پولیس نے کنٹراکٹ میریج کے لئے 10 لاکھ روپے کا لالچ دینے والے ایک عمانی باشندے 65 سالہ احمد عبداللہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 370 اور 571 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ انسپکٹر پولیس پی یادگیری نے بتایا کہ 19 سالہ ثناءبیگم ساکن حسن نگر نے شکایت درج کروائی ہے کہ احمد عبداللہ تقریباً 6 ماہ قبل جب کہ وہ حیدرآباد آیا تھا۔ اس نے 2 بروکرس کوثر آنٹی اور دوسرے شخص کے ہمراہ فلک نما کے ایک مکان میں طلب کیا اس لڑکی سے بات چیت کی اور کنٹراکٹ میریج کا پیشکش کیا اور 10 لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا تاہم اس نے پیشکش کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ یہ عمانی احمد عبداللہ وہی شخص ہے جس نے فلک نما نواب صاحب کنٹہ کی ایک 16 سالہ لڑکی سے شادی کیا تھا اور اسے عمان (مسقط) لے گیا جہاں پہنچے کے بعد اس لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔ لڑکی نے اس واقعہ کی اطلاع والدین کو دی۔ والدین کی شکایت پر فلک نما پولیس نابالغ لڑکی کی عمانی باشندے شادی کروانے پر 2 ایجنٹس اور 3 قاضیوں بشمول ممبئی کے قاضی فرید خاں، نائب قاضی اور قاضی عبداللہ الرفاعی تالاب کٹہ کے خلاف ایک مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا تھا۔

جواب چھوڑیں