کپل شرما کی نئی فلم فرنگی کا پہلا موشن پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی نئی فلم ’’فرنگی‘‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیاگیا ہے۔

اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم ’’فرنگی‘‘کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، 15 سیکنڈ دورانیے پرمشتمل پوسٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپل ایک فرنگی یعنی انگریز افسر کو لات مارتے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

 فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما بھارتی سپاہی کا کردار نبھا رہے ہیں،کپل اپنی نئی فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کے لیے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں یہاں تک کہ کپل نے اپنے کامیڈی شو کی شوٹنگ بھی موخر کردی ہے۔

جواب چھوڑیں