گجرات میں کانگریس کی شاندار واپسی، راہول پرُامید: موئےلی

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پارٹی کو ےہ عمدہ امید جتائی ہے کہ ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی، گجرات میں اقتدار پر شاندار واپسی کرے گی ۔ پارٹی کے سینئر قائد ایم ویرپا موئےلی نے ےہ بات بتائی تاہم موئےلی نے بتایا کہ ےہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی کہ ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات سے قبل جو 9 نومبر کو مقرر ہےں، آیا راہول، صدر کانگریس کی حیثیت سے جائزہ لیں گے ۔ اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ ےہ اےک طریقہ کار اور عمل ہے۔ سابق وزیر مرکزی وزیر ویرپا موئےلی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات2019 میں راہول گاندھی ملک کا چہرہ ہوں گے اور وہ وزیر اعظم کے جلےل القدر عہدہ پر فائز ہوں گے ۔ گجرات اور ہماچل پر دیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امکانات کے بارے میں موئےلی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مغربی ریاستوں میں دوبارہ برسر اقتدار آنا یقینی ہے ۔ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے ۔ اور مجھے ایسے لگتا ہے کہ ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کی واپسی کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ جہاں تک گجرات کا سوال ہے ، راہول جی ‘ ےہاں پوری توانیاں صرف کرر ہے ہےں ۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے موئےلی نے ےہ بات بتائی ۔ انہوںنے کہا کہ حقیقت ےہ ہے کہ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے سے قبل تک گجرات ، کانگریس کی ریاست رہی ہے لےکن میرا ےہ خیال ہے کہ کانگریس اےک بار پھر اپنی کامیابیوں کو دہرائے گی ۔ اس لئے کہ اس بار راہول جی کو ریاست میں کانگریس کو اقتدار پرلانے کا موقع مل رہا ہے ۔ کانگریس دونوں ریاستوں میں حکومت بنائے گی ۔ موئےلی نے ےہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تنظیمی انتخابات قطعی مراحل میں ہےں ۔ کانگریس کے صدارتی انتخابات میں راہول کے خلاف کسی قائد کے مدمقابل ہونے سے متعلق پوچھے گئے اےک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں آپ کو اس کا جواب نہیں دے سکتا ۔ البتہ وہ ( راہول گاندھی) پارٹی کے صدر ہوں گے ۔ راہول کی صدارت میں پارٹی میں انقلابی تبدےلیاں آئیں گی ۔ وہ، پارٹی میں نئے چہروں کو مواقع دیں گے ۔ انہیں ، پارٹی اور حکومت سنبھالنے کا کافی تجربہ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2019 کے انتخابات میں راہول، ملک کا حقیقی چہرہ ہوں گے اور وزیر اعظم بھی بن جائیں گے ۔ ےہ پوچھے جانے پر کہ آیا کانگریس ” اپنی بقا کی لڑائی “ لڑرہی ہے ؟ ویرپا موئےلی نے کہا کہ مخالفین کانگریس ، عرصہ دراز سے اس طرح کا پروپگنڈہ کرتے آرہے ہےں ۔ اس طرح کے پروپگنڈہ سے ہم خوف زدہ نہیں ہےں۔ عوام ےہ سوچتے ہےں کہ اب کانگریس کا وجود ختم ہوگیا ہے تو ایسے میں کانگریس دوبارہ ابھرے گی ۔ کانگریس نے ہمیشہ سے ہی کامیابی کےساتھ واپسی کی ہے ےہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

جواب چھوڑیں