ویرات کوہلی انوکشا کو پیار سے کس نام سے پکارتے ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں، ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ بہت ہی عجیب نام سے پکارتے ہیں۔

اوراب دونوں کے بارے میں ایک اوردلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ ’’نُشکی‘‘کے نام سے پکارتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اورعامر خان نے بھارتی تہوار دیوالی کے لیے ایک پروگرام ریکارڈ کروایا ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق کئی دلچسپ انکشاف کیے ہیں، اسی شو کے دوران ویرات نے انوشکا کےبارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’نشکی بہت ایماندار ہیں‘‘اور مجھے ان کی یہی بات بہت پسند ہے۔

دونوں نے اپنے رشتے کومداحوں اور میڈیا سے چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی جب کہ ویرات کوہلی تو اکثرانوشکا سے متعلق دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارعامر خان سے ایک شو میں ملاقات کے دوران انہوں نے انوشکا کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائی تھیں۔

جواب چھوڑیں