قومی اور ریاستی کمیشنوں میں تمام جائیدادیں پر کی جائیں : سپریم کورٹ

 سپریم کورٹ نے آج جووینیل جسٹس (نابالغ ملزمین کو انصاف رسانی) قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے ہدایتیں جاری کیں اور مرکز و ریاستوں سے کہا کہ حقوقِ اطفال کا تحفظ کرنے قومی اور ریاستی کمیشنوں میں تمام عہدوں کو پر کیا جائے۔ جسٹس مدن بی لوکور اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے ریاستوں کو ہدایت جاری کی کہ اطفال کے لیے انصاف رسانی بورڈس اور بہود اطفال کمیٹیوں کی تمام مخلوعہ جائیدادوں پر فوری تقررات کیے جائیں۔ بنچ نے کہا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات میں تاخیر کا بچوں پر منفی اثر مرتب ہوگا اور اس سے گریز کیا جائے۔

جواب چھوڑیں