ارون جیٹلی یوپی سے راجیہ سبھا کے لیے امیدوار

مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کے لیے اترپردیش سے اپنے پرچہ جاتِ نامزدگی کے تین سیٹس داخل کیے ۔ ان کے ساتھ ریاستی ڈپٹی چیف منسٹرس کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما کے علاوہ ریاستی وزراء ستیش مہانہ ، رام پتی رام شاستری اور دوسرے تھے۔ بی جے پی کے باقی 7 امیدوار توقع ہے کہ آج دن کے اواخر میں پرچہ جاتِ نامزدگی داخل کریںگے۔ پرجہ جاتِ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ارون جیٹلی نے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کردیا ۔ وہ کل شام لکھنؤ پہنچے تھے۔ توقع ہے کہ دیر گئے وہ دہلی واپس ہوجائیںگے۔ راجیہ سبھا کے انتخابات کے لیے پرچہ جاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

جواب چھوڑیں