افغانستان میں طالبان کا حملہ7 شہری ہلاک

 افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں طالبان عسکریت پسندوں کے راکٹ حملہ میں 7 شہری بشمول 2 خواتین اور 3 بچے ہلاک ہوگئے۔ اتوار کے دن ضلع باٹی کوٹ کے علاقہ نبی خیل میں رات 8:30 بجے حملہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ صوبائی گورنر محمد گلاب مینگل نے حملہ کی مذمت کی ہے۔ سال 2017 میں 3400 سے زائد شہری ہلاک اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے جاری کردہ اعدادوشمار میں یہ بات بتائی گئی۔ مشن کا کہنا ہے کہ 65 فیصد شہری ہلاکتیں طالبان اور دیگر شورش پسندوں کے حملوں میں ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں