انجنی کمار نے سٹی پولیس کمشنر کا جائزہ حاصل کرلیا

سینئر آئی پی ایس آفیسر انجنی کمار نے آج حیدرآباد سٹی کے نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ 1990کے آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے انجنی کمار نے جو گذشتہ دو برسوں سے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آفیسر پولیس (نظم وضبط)کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ پیر کے روز دفتر کمشنر میں وی وی سرینواس رائو سے سٹی پولیس کمشنر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ قبل ازیں کمار‘ ایڈیشنل سٹی کمشنر آف پولیس (نظم وضبط) کے علاوہ آئی جی ورنگل رینج اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نظام آباد رینج کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ وہ‘ گرے ہائونڈس اور کائونٹر انٹلیجینس سل کے چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یونیورسٹی آف دہلی سابق طالب علم انجنی کو ان کی بہترین خدمات پر پریسڈنٹ پولیس میڈل‘ انڈین پولیس میڈلس عطا کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے کل 38آئی پی ایس آفیسروں کے تبادلے کرتے ہوئے انجنی کمار کو سٹی پولیس کا نیا کمشنر مقرر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں