ایرانی وزیرخارجہ کی 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد میں آمد

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ میزبان قیادت ملاقات کریں گے۔وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں ایرانی وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف کے ہمرا اقتصادی، تجارتی اورکاروباری شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل 30 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا جو کاروباری حوالے سے مذاکرات کرے گا۔جواد ظریف باہمی سیاسی مشاورتی اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت کریں گے جس میں تجارت، توانائی، ثقافت اورعوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں پرگفتگو ہوگی۔جواد ظریف اپنے اس دورے میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ اپنے 3 روزے دورے میں اسلام آباد اور کراچی میں ایران اور پاکستان کے کاروباری اور تجارتی نمائندوں کے دو اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

جواب چھوڑیں