روہت اور دھون کو اے پلس زمرہ پر اکرم کو حیرت

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون کو اے پلس زمرہ میں سنٹرل کنٹراکٹ دینے پر حیرت ظاہر کی ہے۔ وسیم اکرم نے کہاکہ یہ دونوں محدود اوورز کے بلے باز ہیں اور ابھی انہوں نے خود کو ٹسٹ فارمیٹ میں مستحکم ہی نہیں کیا۔ انہیں کس طرح ٹاپ زمرہ میں جگہ دی گئی جبکہ چییشور پجارا، اشون اور جڈیجہ جیسے ٹسٹ اسپیشلسٹ کرکٹرس کو اے زمرہ میں شامل رکھا گیا۔ وسیم اکرم نے کہاکہ اصل اور مشکل ترین فارمیٹ ٹسٹ ہی ہے اور ہمیشہ اس کے بہترین کھلاڑیوں کی قدر کی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے گذشتہ دنوں سنٹرل کنٹراکٹ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیاتھا جس میں کپتان ویراٹ کوہلی کے بشمول 5 کھلاڑیوں کو اے پلس زمرہ میں رکھا گیاتھا جبکہ سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے علاوہ روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو اے زمرہ میں جدہ دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں