موجودہ عالمی مالیاتی نظام ایک ٹائم بم ۔نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کاسنسنی خیز انکشاف

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ دنیا کی تمام تر دولت چند لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اور عالمی مالیاتی نظام آج ایک ’’ٹائم بم‘‘کی صورت اختیار کر گیا ہے جو ایک روز دھماکہ سے پھٹ جائے گا۔ اگر اس نظام کی درستی عمل میں نہ لائی گئی تو نتیجے میں بہت بڑے مسائل جنم لیں گے۔سال 2006ء میں امن کا نوبل انعام اپنے نام کرنے والے ڈاکٹر محمد یونس اپنے تجزیوں کے سبب مشہور ہیں۔Emirates Airline Festival of Literature کے موقع پر ڈاکٹر یونس سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی کْل دولت کا 50% سے زیادہ حصّہ صرف 8 افراد کے پاس ہے اور دنیا کی 99% دولت صرف 6 ملکوں میں موجود ہے۔ ہم اس کو نظام نہیں کہہ سکتے، یقینا یہ نظام کے نام پر ایک مذاق ہے۔ڈاکٹر یونس پورے یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ موجودہ نظام سرمایہ دارانہ نظام کو بنیادی جوہر ہے اور عالمگیریت نے اس کی مدد کی ہے۔ اس وقت سے روایتی بینکاری کا نظام مسلط ہے اور آدمی کے لیے ممکن نہیں کہ غریبوں کو مالی رقوم بطور قرض دے سکے۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں آج ان کے ادارہ کی 20 شاخیں کام کر رہی ہیں جن کے ذریعہ ایک لاکھ افراد کو قرضہ دیا گیا اور یہ تمام خواتین ہیں۔ ان کے ادارہ کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کی رقم 1500 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ڈاکٹر یونس کے مطابق قرض دی گئی رقم کی مالیت ایک ارب ڈالر کے مساوی ہے اور اس کی 100% واپسی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی کمپنیاں اس نوعیت کی سماجی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ڈاکٹر یونس نے میانمار میں روہینگا کمیونٹی کے معاملہ پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ’’ایک عظیم انسانی بحران‘‘ قرار دیا۔ اقوام متحدہ باور کرا چکی ہے کہ یہ اجتماعی نسل کشی اور نسلی تطہیر کا معاملہ ہے جس کا ذمہ دار میانمار کی حکومت اور آنگ سان سو چی کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔ڈاکٹر یونس نے العربیہ سے گفتگو میں ٹکنالوجی کی پیش رفت کو منظّم کرنے پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں