مودی اور میکرون کے ہاتھوں یوپی میں شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح

 وزیراعظم نریندر مودی اور صدر فرانس ایمانیول میکرون نے آج ضلع مرزا پور میں اترپردیش کے سب سے بڑے شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم‘ گورنر اترپردیش رام نائک اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں کے فضائی اڈہ میں فرنچ صدر اور ان کی بیگم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور فرنچ صدر نے سولار پیانلس میں توانائی بھرنے بٹن دبایا اور 75میگاواٹ کا پلانٹ عوام کے نام معنون کیا۔ فرنچ کمپنی انجی نے لگ بھگ 500کروڑ کی لاگت سے 75 میگاواٹ کا سولار پلانٹ موضع دادرکلاں میں قائم کیا ہے۔ یہ موضع وندیا پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے۔ 380 ایکڑ اراضی پر ایک لاکھ 18ہزار 600 سولار پیانلس لگائے گئے۔ یہاں سے برقی اترپردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ مرزا پور رینج کے جگنا سب اسٹیشن کو ٹرانسمنٹ ہوگی۔ یہ پلانٹ سالانہ 15.6 کروڑ یونٹ برقی ‘ ماہانہ 1.3 کروڑ یونٹ برقی پیدا کرے گا۔

جواب چھوڑیں