اداکار نریندر جھا کا قلب پرشدید حملے کے باعث انتقال

’’گھائل ونس اگین‘‘ ، ’’رئیس‘‘، ’’قابل‘‘، ’’حیدر‘‘، ’’موہنجودارو‘‘، جیسی فلموں میں اپنے کرداروں سے ستائش حاصل کرنے والے اداکار نریندر جھا کا آج صبح ممبئی میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 55برس کے تھے۔ ممبئی میں واڈا کے اپنے فارم ہائوس پر صبح5بجے قلب پر جھا کے قلب پر شدید حملہ ہوا۔ حالیہ برسوں میں یہ ان کا تیسرا قلب پر حملہ تھا۔ جھا کی شادی سنسر بورڈ کی سابق چیرپرسن پنکجا ٹھاکر سے ہوئی تھی۔ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے جھا کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا۔ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ’’قابل‘‘ کے ڈائرکٹر سنجے گپتا نے کہا کہ میں اسے قبول نہیں کرسکتا۔ زندگی اتنی بے بھروسہ نہیں ہوسکتی ۔ گزشتہ ہفتہ ہی میری زندہ دل نریندر جھا سے ملاقات ہوئی تھی اور اب سن رہا ہوں کہ آج صبح ان کی موت ہوگئی۔ وہ بے حد شاندار اداکار اور بہترین انسان تھے۔ خدا انکی روح کو سکون عطا کرے۔‘‘ قلمکار اور ڈائرکٹر ملاپ زاویری نے کہا کہ نریدر جھا سر کا انتقال۔ میری خواہش تھی کہ ان کے ساتھ کام کا موقع ملتا۔گلوکارہ ریکھا بھردواج نے بھی اداکار کی موت پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اس پر یقین کرنا نہیں چاہتی۔‘‘

جواب چھوڑیں