جہان آباد اور بھبوا اسمبلی نشستوں پر آر جے ڈی اور بی جے پی کا قبضہ برقرار

پٹنہ۔ 14 مارچ۔(یو این آئی) آر جے ڈی امیدوار سُدئے یادو اور بی جے پی امیدوار رنکی رانی پانڈے نے بہار اسمبلی کی 2 نشستوں جہان آباد اور بھبوا سے آج جیت حاصل کی۔ ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ آرجے ڈی امیدوار سُدئے یادو نے جہان آباد حلقہ میں جنتادل یو امیدوار ابھی رام شرما کو 35,036 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ۔ بھبوا میں بی جے پی امیدوار رنکی پانڈے نے حریف کانگریس امیدوار شمبھو سنگھ پٹیل پر 16 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے فتح پائی۔ یادو اور پانڈے نے آر جے ڈی اور بی جے پی کے لئے یہ نشستیں برقرار رکھیں۔ سابق میں جہان آباد کی نمائندگی آرجے ڈی رکن اسمبلی مندریکا سنگھ یادو کرتے تھے جبکہ بھبوا کی نمائندگی بی جے پی رکن اسمبلی آنند بھوشن پانڈے کرتے تھے۔ ان دونوں کے گذرجانے کے باعث جہان آباد اور بھبوا میں ضمنی الیکشن ہوا تھا

جواب چھوڑیں