ریاست میں 6نئی کوئلہ کا نیں قائم کرنے کا منصوبہ : جگدیش ریڈی

llریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں زیر زمین6 نئی کوئلہ کانوں کو کھولنے کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے ان مجوزہ نئی کانوں سے سالانہ5.17 ملین ٹن کوئلہ نکالا جاسکے گا ۔ اوڈپلونلالا، ایس ستیہ نارائنہ اور دیگر ارکان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ جن مقامات پر 6نئی کانیں کھولنے کا منصوبہ زیر غور ہے ان میں کاسی پیٹ ، کے کے 6‘کنڈا پورم، رام پور شفٹ بلاک کے ٹی کے تھری اور کے ٹی کے5 کی توسیع شامل ہیں۔ ان مجوزہ کانوں کے قیام کے بعد 4062عملہ کو دستیاب کرانا ضروری رہے گا ۔

جواب چھوڑیں