سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کی یکسوئی کیلئے ایران تیار

 ایرن کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقہ میں استحکام کی تہران کی خواہش کے حصہ کے طور پر سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کی یکسوئی پر رضا مندی کااظہار کیاہے ۔ محمد جواد ظریف کا کہناہے کہ تہران نے بھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر رضا مندی کااظہار اس وقت کیاتھا جبکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے یمنی بحران کے دوران ایران کا دورہ کیاتھا ۔تاہم مملکت کی جانب سے اس پر گرمجوشی پر اظہار نہیں کیاگیا۔ ظریف نے پاکستان کے جیو ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بات بتائی ۔ ظریف اس ہفتہ کے سہ روزہ دورہ کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے جبکہ آج ان کا دورہ ختم ہورہاہے ۔ ماضی میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات تھے لیکن حالیہ علاقائی صف بندی اور سعودی عرب کے لیے پاکستان کے جھکاؤ سے ایران تشویش میں مبتلا ہوگیاتھا بالخصوص پاکستان کے سابق فوجی سربراہ کی سعودی زیر قیادت 39 ممالک پر مشتمل اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کے لیے حوالگی رہی ہے جس کامقصد دہشت گردی سے نمٹنا ہے ۔

جواب چھوڑیں