سنگاپور میں نیرؤ مودی اسٹور میں کاروبار حسب معمول جاری

سنگاپور کے مرینا بے سینڈس کامپلکس میں نیرؤ مودی کے ہائی کلاس اسٹور میں کاروبار حسب معمول جاری ہے حالانکہ بینک فراڈ کا داغدار مفرور جوہری ہندوستان میں سرخیوں میں ہے۔ کزینو کنونشن ایکزیہبیشن کامپلکس میں نیرؤ مودی انٹرنیشنل برانڈ آوٹ لیٹ‘ ہندوستانی سیاحوں اور ہندوستانی نژاد افراد کا زیادہ مرکز توجہ بن گیا ہے ۔ کامپلکس میں واقع ایک اور برانڈ کے ایک سیلس اکزیکٹیو نے بتایا کہ ہندوستانی نژاد لوگ آرہے ہیں اور تصاویر لے رہے ہیں۔ غیرملکی امیر خریداروں کو نیرؤ مودی۔ پی این بی فراڈ کی جانکاری نہیں۔ ایک خریدار نے کہا کہ ہم قانوناً دستیاب جویلری خریدنے آئے ہیں۔ ہماری گاڑھی کمائی سے کچھ خریدنے میں کوئی برائی نہیں۔ مرینا بے سینڈس میں دنیا کے مشہور برانڈس دستیاب ہیں۔ نیرؤ مودی اسٹور میں سادہ انگوٹھی کی قیمت 2400 سنگاپوری ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 19ہزار وپے) اور بیسک ڈائمنڈ نکلس 3 لاکھ 30 ہزار سنگاپوری ڈالر (تقریباً 1 کروڑ 64 لاکھ روپے ) ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں